8 جولائی 2013 - 19:30
مصر میں نئے بنیادی آئین میں ترمیم کے لئے ریفرنڈم کا اعلان

مصر میں نئے بنیادی آئین میں ترمیم کیلئے ریفرنڈم چار ماہ بعد منعقد ہوگا۔

ابنا: مصر کے عبوری صدر عدلی منصور کےپریس سیکریٹری احمد المسلمانی کا کہنا ہے کہ بنیادی آئین میں نظرثانی کیلئے قانونی ماہرین اور اسی طرح عوام کے مختلف طبقوں پر مشتمل نمائندوں کی کمیٹی تشکیل پائے گی اورملک میں نئے بنیادی آئین میں ترمیم کیلئے ریفرنڈم چار ماہ بعد منعقد ہوگا۔دوسری جانب مصر میں ماہر اقتصادیات زیاد بہاء الدین کو عبوری وزیراعظم اور محمد البرادعی کو نائب صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ مصر میں صدارتی ترجمان کے مطابق ماہر اقتصادیات زیاد بہاء الدین عبوری وزیراعظم کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہیں وزیر اعظم بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق زیاد بہاء الدین نے اس کے متعلق کوئی فیصلہ کرنے کے لئے وقت مانگا ہے۔ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اصلاح پسند رہنما محمد البرادعی کو نائب صدر بنانے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے انہیں وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا جس پر ملک کی کچھ جماعتوں نے اعتراض کیا تھا۔

.....

/169